چین کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش ہے، چینی سفیر

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر دکھ ہوا، پاکستان اور افغانستان میں امن انتہائی ضروری ہے،یائو جنگ

بدھ 11 ستمبر 2019 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) چینی سفیر یائوجنگ نے کہا ہے کہ چین کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

بلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ علاقائی روابط کیلئے یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے، سینٹرل ایشیا ممالک کی سنجیدگی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، سی پیک منصوبے کے تحت سنٹرل ایشیاء ممالک قریب آئیں گے۔چینی سفیر نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر دکھ ہوا، پاکستان اور افغانستان میں امن انتہائی ضروری ہے، طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، کشمیر کے مسئلہ پر چین کا موقف بالکل واضح ہے، چین بھارت کی یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔