گوجرانوالہ۔کلثوم نواز ہر سیاسی اور مذہبی افراد میں یکساں مقبول تھیں،غلام دستگیر خان

بدھ ستمبر 23:07

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا کہ کلثوم نواز بہادر ، جمہوریت پسند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی تھیں مرحومہ کلثوم نواز نے بطور خاتون اول مثالی متانت اور وقار سے اپنا کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، محمد اسحاق اولکھ ایڈووکیٹ، راشد اسحاق، ماما شہباز ودیگر بھی موجود تھے۔ سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ محترمہ کلثوم نواز نے ملک وقوم کیلئے ہمیشہ میاں نوازشریف کیساتھ قدم سے قدم ملایا محترمہ کلثوم نواز ہر سیاسی اور مذہبی افراد میں یکساں مقبول تھیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ملک کیلئے محترمہ کلثوم نواز کی خدمات کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔