Live Updates

حقیقی جمہوریت کی بحالی ،کٹھ پتلی حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے عوام کونجات دلانے کیلئے جے یو آئی نے اسلام آبادآزادی مارچ کی تیاریاں تیزکردی ہیں،مولاناعبدالغفورحیدری

دیگرسیاسی جماعتوں کیساتھ بھی جمعیت کے قائدین رابطے میں ہیں ،تمام اپوزیشن جماعتیں مل کرسلیکٹڈحکومت کے خاتمے کیلئے اسلام آبادکی طرف آزادی مارچ کریں گی، ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب

بدھ 11 ستمبر 2019 23:39

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری،مولاناآغامحمودشاہ،مولاناقمرالدین،مولاناعبدالقیوم ہالیجوی،حافظ خلیل احمدسارنگزئی،وڈیرہ عبدالخالق زہری،میرنظام الدین لہڑی،حافظ محمدقاسم اورمیرعبداللطیف محمدحسنی ودیگرنے جیواسوراب میں آزادی مارچ اسلام آبادکی تیاریوںکے سلسلے میں ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حقیقی جمہوریت کی بحالی اورکٹھ پتلی حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے عوام کونجات دلانے کے لئے جمعیت علماء اسلام نے اسلام آبادآزادی مارچ کی تیاریاں تیزکردی ہیںدیگرسیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی جمعیت کے قائدین رابطے میں ہیں تمام اپوزیشن جماعتیں مل کرسلیکٹڈحکومت کے خاتمے کے لئے اسلام آبادکی طرف آزادی مارچ کریں گی انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر عالمی برادری اور امت مسلمہ نے بے حسی قابل افسوس ہے،سلیکٹڈوزیراعظم عمران خان کشمیر کی حیثیت کے خاتمے کے اتنے بڑے سانحہ کے بعد بھی پاکستان سے باہر نہیں گئے اور نہ ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوائے چین کے کسی ملک کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کا یہ رویہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حقیقت ہے کہ کشمیر کی آزادی ، ریلیوں سے نہیں،متحرک سفارتکاری سے ممکن ہے لیکن افسوس ہے کہ حکومت نے اس پر کوئی خاص تحرک نہیں دکھایاانہوںنے کہاکہ افغان تنازع کافوجی حل ممکن نہیںہے افغانستان میں امریکہ اورنیٹوافواج گزشتہ اٹھارہ برس سے برسرپیکارہیں لیکن انہیں خاطرخواہ نتائج نہیں ملے امن مذاکرات کی منسوخی سے امریکہ کامکرہ چہرہ سامنے آیاامریکہ پرامن طریقے سے افغان تنازع حل کرے،پاکستان،چین اورروس بھی اس معاملے میں کرداراداکریں اورامریکہ کودوبارہ امن مذاکرات اورامن معاہدے پرمجبورکریںہم افغانستان میں امن کوششوں کی حمایت کرتے ہیںانہوںنے جمعیت کے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ آزادی مارچ کے لئے تیاریاں تیزکریں اکتوبرمیں حکومت کے خاتمے کے لئے لاکھوں کارکنان اسلام آبادکارخ کریں گے،18ستمبرکومرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں آزادی مارچ کی تاریخ کااعلان کیاجائے گااور19ستمبرکومظفرآبادمیں آزادی مارچ ہوگاجس سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن خطاب کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات