کشمیری رہنماؤں سے رابطے کیے جائیں، امریکا کا بھارت سے مطالبہ

انسانی حقوق کا احترام کریں اور انٹرنیٹ اور موبائل فونز جیسی سہولیات تک رسائی بحال کی جائے،ترجمان

جمعرات 12 ستمبر 2019 12:12

کشمیری رہنماؤں سے رابطے کیے جائیں، امریکا کا بھارت سے مطالبہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ کشمیری رہنماؤں کے ساتھ سیاسی روابط بحال کیے جائیں، امریکا کو سیاسی و تجارتی رہنماؤں کی گرفتاریوں سمیت بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور مقامی افراد پر نافذ پابندیوں پر سخت تشویش ہے، کشمیر میں بحالی کے لیے کچھ اہم اقدامات کیے جائیں جو 5 اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے یک طرفہ طور پر مقبوضہ وادی کی ختم کی گئی خصوصی حیثیت کے بعد سے کرفیو کا سامنا کررہا ہے۔

متنازع علاقے میں جس قدر جلد ممکن ہو وعدے کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔بھارت انسانی حقوق کا احترام کرے اور انٹرنیٹ اور موبائل فونز جیسی سہولیات تک بھی رسائی بحال کی جائے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ بیان میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے بھارت پر زور دیا کہ کشمیر میں بحالی کے لیے کچھ اہم اقدامات کیے جائیں جو 5 اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے یک طرفہ طور پر مقبوضہ وادی کی ختم کی گئی خصوصی حیثیت کے بعد سے کرفیو کا سامنا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مقامی رہنماؤں سے سیاسی رابطے بحال کرنے اور وعدے کے مطابق جلد انتخابات کے لیے ہم بھارتی حکومت کے منتظر ہیں۔مورگن اورٹاگس کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو سیاسی و تجارتی رہنماؤں کی گرفتاریوں سمیت بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور مقامی افراد پر نافذ پابندیوں پر سخت تشویش ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مذکورہ خطے میں انٹرنیٹ اور موبائل فونز تک رسائی پر پابندی کے حوالے سے بھی فکرات لاحق ہیں۔ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ انسانی حقوق کا احترام کریں اور انٹرنیٹ اور موبائل فونز جیسی سہولیات تک رسائی بحال کی جائے۔