اوکاڑہ: دیپالپور کے محلہ کوٹ دلاور میں اڑھائی سالہ بچے کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا

بچہ گزشتہ شام گھر سے غائب تھا بچے کی نعش گھر کے قریب خالی پلاٹ سے ملی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 12 ستمبر 2019 15:23

اوکاڑہ: دیپالپور کے محلہ کوٹ دلاور میں اڑھائی سالہ بچے کو بیدردی سے ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،12ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، ساجد علی ) تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل دیپال پور کے نواحی علاقے کوٹ دلاور میں اڑھائی سالہ بچے کو گلا گھونٹ کر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔سفیان نامی بچہ ساہیوال سے دیپال پور میں واقع اپنے والدین کے ساتھ ننھیال ملنے آیا ہوا تھا جو کہ گزشتہ شام سے گھر سے غائب تھا۔ اہل خانہ کے مطابق بچے کو کل رات سے ڈھونڈ رہے تھے مگر آج صبح تک بچے کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

(جاری ہے)

کچھ دیر قبل بچے کی نعش گھر کے قریب خالی پلاٹ میں پڑے ہونے کی اطلاع پر بچے کی شناخت ہوئی۔بچے کی نعش کے ملتے ہی پورے گھر میں کہرام مچ گیا۔ پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی جبکہ پولیس کے مطابق بچے کے گم ہونے کی اطلاع پر بچے کے ماموں آصف کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج رجسٹر کر کے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا تھا۔ بچے کی نعش ملنے کے بعد فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، بہت جلد ملزمان کو گرفتارکر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :