Live Updates

کشمیریوں سے یکجہتی ،وزیراعظم عمران خان (کل)مظفر آباد میں بڑے جلسے سے خطاب کرینگے

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:46

کشمیریوں سے یکجہتی ،وزیراعظم عمران خان (کل)مظفر آباد میں بڑے جلسے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان (کل) جمعہ کو مظفر آباد میں بڑے جلسے سے خطاب کرینگے اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرینگے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا تھا کہ میں 13 ستمبرکو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہا ہوں جس میں دنیا کوبتاوًں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کیساتھ کھڑا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات