Live Updates

وزیراعظم کا ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ

عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ دو روز میں متوقع

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:50

وزیراعظم کا ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2019ء) وزیراعظم کا ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ، عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ دو روز میں متوقع۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کے لیے حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور اپنی اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ایک سے 2 روز میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی امریکا سے واپسی پرسعودی عرب جانے کی مشاورت کی جا رہی تھی تاہم اب وہ امریکا روانگی سے قبل ہی سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کا یہ تیسرا دورہ سعودی عرب ہو گا۔ وزیراعظم بننے کے بعد سے عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ خاص کر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات