بھارت جتنے مرضی مظالم کرلے اب کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں‌ رکھ سکے گا: مولانا مسعود اظہر کا بھارت کو پیغام

بھارت نے کشمیر پر قبضے کا نتیجہ چکھ لیا ہے بھارت اور مودی کو اللہ تعالی نے ذلت، شرمندگی اور شکست سے دوچار فرمایا: سربراہ جیشِ محمد

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 12 ستمبر 2019 20:21

بھارت جتنے مرضی مظالم کرلے اب کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں‌ رکھ سکے ..
مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 ستمبر2019ء) جیشِ محمد تنظیم کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا بھارت کو پیغام دیا ہے کہ بھارت جتنے مرضی مظالم کرلے اب وہ کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں‌ رکھ سکے گا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر قبضے کا نتیجہ چکھ لیا ہے بھارت اور مودی کو اللہ تعالی نے ذلت، شرمندگی اور شکست سے دوچار فرمایا ہے۔

مسعود اظہر نے کہا ہے کہ بھارت کا کھربوں روپے کا نقصان ہوا، بھارت کا ”وکرم‘‘ گرگیا، ”مودی‘‘ ذلیل ہو گیا ہے، ہم نے الحمدللہ شکرانے کے نوافل ادا کئے اور اہلِ کشمیر اور امت مسلمہ کو "مبارک‘‘ ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت بہت کچھ چھپا رہا ہے ورنہ ’’نقصان‘‘ بہت بڑا ہوا ہے۔ انہوں نے چندریان 2مشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی اور بھارت کے بہت سے عزائم جو اس پروگرام کی کامیابی پر موقوف تھے خاک میں مل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مولا مسعود اظہر نے کہا کہ بھارت جتنے مرضی مظالم کرلے اب وہ کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں‌ رکھ سکے گا۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی بدترین نسل کشی کررہاہے، عالمی دنیا کی کسی بھی قسم کی چشم پوشی عالمی امن کیلئے خطرناک ہوگی،پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کسی موڑ پربھی تنہا نہیں چھوڑے گی، وطن عزیز کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، وفاقی اکائیوں کی مضبوطی سے ہی پائیدارجمہوریت فروغ ملے گا۔

انہو ں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج موجودہ حکومت کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ میرا فریضہ ہے میں حکو مت اور پارلیمان پر نظر رکھوں اور جہاں ضرورت ہو وہاں رہنمائی کروں۔ اللہ پاک ہمیں وطن عوام کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔