
120 ڈالر کا جرمانہ بچانے کے لیے ایک شخص نے 37 ہزار ڈالر قانونی جنگ پر خرچ کر دئیے
امین اکبر
جمعرات 12 ستمبر 2019
23:51

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک 71 سالہ شخص نے تیز رفتاری کے چالان کے 100 پاؤنڈ بچانے کے لیے 30 ہزار پاؤنڈ خرچ کر دئیے۔بدقسمتی سے اتنی رقم خرچ کرنے کے باوجود بھی وہ اپنا مقدمہ ہار گئے۔
ریٹائرڈ انجینئر رچرڈ کیڈویل کی مشکلات کا آغاز نومبر 2016 میں ہوا۔ وردچیسٹر کے علاقے میں 30 میل فی گھنٹہ کی حد رفتار کے علاقے میں 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر اُن کا چالان ہوا۔
اُن کا خیال تھا کہ انہوں نے حد رفتار کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہوں نے ویڈیو اور الیکٹرونکس کے ماہر کی خدمات حاصل کیں تاکہ ثابت کر سکیں کہ پولیس کا سپیڈنگ کیمرہ خراب ہے۔ یہیں سے اُن کی طویل اور مہنگی قانونی جنگ کا آغاز ہوا۔
اس قانونی جنگ کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ 100 پاؤنڈ کے جرمانے کو بچانے کے لیے انہوں نے 30 ہزار پاونڈ خرچ کر دئیے۔
(جاری ہے)
اس کیس میں رچرڈ کے ماہرین عدالت کو بتایا کہ سپیڈ کیمرہ خراب ہو سکتا ہے اور اس نے دوسری قطار جانے والی کار کی رفتار بتائی ہو۔لیکن جج نے ان باتوں کو تسلیم نہیں کیا۔ عدالتی پیشیاں بڑھنے کے باعث رچرڈ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا۔
رچرڈ نے بتایا کہ انہیں رقم کے ضیاع پر افسوس ہے، وہ صرف انصاف چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ خرچ ہونے والی رقم انہیں وراثت میں ملی تھی، جسے وہ اپنے بیٹوں کے لیے چھوڑنے کا منصوبہ بنائے تھے۔حیرت انگیز طور پر رچرڈ اب بھی مقدمے کے فیصلے کےخلاف اپیل کا سوچ رہے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.