
106 گاؤں ویران ہونے سے بچانے کے اٹلی کی حکومت نئے رہائشیوں کو 27 ہزار ڈالر دے گی
امین اکبر
جمعہ 13 ستمبر 2019
23:52

اٹلی میں حکام نے پیش کش کی ہے کم آبادی والے گاؤں میں رہائش اختیار کرنے والے افراد کو رہائش اور کاروبار شروع کرنے کے لیے 27 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے۔
اٹلی کے مولیس کے علاقے میں 106 گاؤں ایسے ہیں، جن کی آبادی 2 ہزار نفوس سے کم ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے گاؤں میں رہائش اختیار کرنے والوں کو تین سال تک ماہانہ 770 ڈالر دئیے جائیں گے تاکہ وہ کوئی چھوٹا موٹا کاروبار کر سکیں ۔
(جاری ہے)
ریجنل کونسلر انتونیو ڈیڈیسچی نے اس سکیم کے معلق بتایا کہ وہ کم آبادی والے گاؤں کو گھوسٹ ٹاؤنز بننے سے روکنا چاہتے ہیں۔
انتونیو نے بتایا کہ وہ 16 ستمبر سے رہائش کےخواہشمند لوگوں کی درخواستیں قبول کرنا شروع کریں گے۔ رہائش کے لیے نوجوان لوگوں اور بچوں والے جوڑوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔
انتونیو نے بتایا کہ نئے آنے والے گاؤں میں کوئی بھی کاروبار شروع کرسکتے ہیں، اس کے لیے انہیں مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ یہاں پر ریسٹورنٹ، سرائے، بار، باربی کیو، دیہاتی فارم، بوتیک، لائبریری یا مقامی اشیا فروخت کرنے والی دوکان بنا سکتے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.