بزدار صاحب آپ نے خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا ‘ مسلم لیگ(ن)

جس صوبے کے بیک وقت پانچ وزیر اعلی ہوں اس کا اللہ ہی حافظ ہے‘ سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمی بخاری

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب آپ نے خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا ہے،ایک سال میں آپ کی کارکردگی پروٹوکول انجوائے اور ہیلی کاپٹر کی سیر و تفریخ کے علاوہ صفر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار صاحب آپ آج بھی بنی گالہ سے ریموٹ کنٹرول پر چل رہے ہیں،حکومتی وزراء اوزیر اعظم کو عثمان بزدار کیخلاف رپورٹیں دے رہے ہیں۔

جس صوبے کے بیک وقت پانچ وزیر اعلی ہوں اس کا اللہ ہی حافظ ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس کیلئے آئی جی کی بجائے خاور مانیکا کے احکامات کی زیادہ اہمیت ہے۔خاور مانیکا نئے پاکستان میں مسلسل اپنا برابر کا حصہ وصول کررہے ہیں۔کٹھ پتلی وزیر اعظم اور ڈمی وزیر اعلی ہتھیار ڈال چکے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کو تحریک انصاف کے خوفزدہ اور بے زبان ارکان سے مکمل ہمدردی ہے۔