میئر کراچی وسیم اختر اور رف صدیقی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:23

میئر کراچی وسیم اختر اور رف صدیقی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں میئر کراچی وسیم اختر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رف صدیقی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں میئر کراچی اور رف صدیقی کی بیرون ملک جانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے وسیم اختر کو دو روز کے لیے دبئی جانے کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے معزز جج نے رف صدیقی کو 14 دن کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ دبئی میں مقیم اہل خانہ سے ملنے کے لیے جانا ہے جبکہ رف صدیقی نے موقف اختیار کیا تھا کہ اقامہ کی تجدید کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بارہ مئی کے دو مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے تین سال قبل رف صدیقی پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ انہوں ںے صحت جرم سے انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گواہوں کو طلب کیا تھا۔