اگلو کی طرز پر بنے ہوٹل میں ایک شخص کے ٹھہرنے کا کرایہ ایک لاکھ ڈالر
امین اکبر
ہفتہ 14 ستمبر 2019
23:48
فن لینڈ کی ایک لگژری ٹریول سروس نے قطب شمالی پر ایک حرکت پذیر ہوٹل قائم کیا ہے۔ اگلو کی طرز پر بنے اس ہوٹل میں ٹھہرنا عام لوگوں کی بس کی بات نہیں۔ اس ہوٹل میں ایک شخص کے پانچ دنوں تک ٹھہرنے کا کرایہ ایک لاکھ ڈالر ہے۔تاہم قطب شمالی کے اس ہوٹل میں پہلا مہمان اپریل 2020 میں میں ٹھہر سکے گا۔ ان ہوٹلوں کو ہر سال اپریل میں ہی کھولا جائے گا۔
قطب شمالی میں اگلو کی طرز کے اس ہوٹل کو بنانے کا خیال لگژری ایکشن کی بانی اور سی ای او جینی ہونکنین کا ہے۔ یہ مہنگی ٹریول کمپنی اس سے پہلے قطب شمالی پر تفریحی ٹور کا انتظام کرتی ہے۔
قطب شمالی کے اگلو میں ٹھہرنے والے مہمان کمپنی کے قائم کیے گئے 10 میں سے ایک اگلو میں ٹھہر سکیں گے۔ یہ اگلو اندر سے گرم ہونگے۔ اس میں ٹھہرنے والے مہمان رات کو شیشے کی دیواروں سے ستاروں اور قطبی روشنیوں کو دیکھ سکیں گے۔
(جاری ہے)
اپریل میں اس علاقے میں ٹھہرنا تھوڑا محفوظ ہوتا ہے۔ دیگر مہینوںمیں یہاں موسم کافی سخت ہوتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ ڈالر کے پیکیج میں لاپلینڈ کے علاقے سے قطب شمالی کاسفر، کیمپ منیجر، قطب شمالی میں گھومنے کے لیے گائید، شیف، سیکورٹی اور گرم کپڑے بھی شامل ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.