جمہوریت ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،عوام کی حقیقی منتخب حکومت کی عدم موجودگی جمہوریت نہیں کہلائیگی،بلاول بھٹو زر داری

حقیقی جمہوریتیں شہریوں کے ٹیکسز سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام ہی کے حقوق غضب کرنے پر نہیں لٹاتیں، جمہوری حکومتیں میڈیا کو دبانے، سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے، اور پولیٹیکل ورکرز کے خلاف من گھڑت مقدمات بنانے جیسے فاشسٹ اقدامات پر ضائع نہیں کرتیں،پاکستان میں جمہوریت کی خاطر جھوٹے الزامات کا سامنا، قید و بند کی صعوبتیں، پھانسیاں اور جلاوطنیاں کاٹنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، یوم جمہوریت پر پیغام

اتوار 15 ستمبر 2019 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزر داری نے کہا ہے کہ جمہوریت ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،عوام کی حقیقی منتخب حکومت کی عدم موجودگی جمہوریت نہیں کہلائے گی،حقیقی جمہوریتیں شہریوں کے ٹیکسز سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام ہی کے حقوق غضب کرنے پر نہیں لٹاتیں، جمہوری حکومتیں میڈیا کو دبانے، سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے، اور پولیٹیکل ورکرز کے خلاف من گھڑت مقدمات بنانے جیسے فاشسٹ اقدامات پر ضائع نہیں کرتیں،پاکستان میں جمہوریت کی خاطر جھوٹے الزامات کا سامنا، قید و بند کی صعوبتیں، پھانسیاں اور جلاوطنیاں کاٹنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اتوار کو جمہوریت عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ جمہوریت ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جمہوریت کا مطلب طاقت کا سرچشمہ عوام ہے،1973ع کے متفقہ دستور کا دوسرا نام جمہوریت ہے۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم کے بعد قائدِ عوام نے پاکستان میں جمہوریت آبیاری کے لیئے اقدامات اٹھائے۔انہوںنے کہاکہ شہید بی بی نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔

انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کو شہید بھٹو اور شہید بی بی کے جمہوری ویژن کی حفاظت کی پاداش میں قید کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام کی حقیقی منتخب حکومت کی عدم موجودگی جمہوریت نہیں کہلائے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے مسائل حل اور اسے ترقی کی شاہراہوں پر گامزن فقط ایک عوامی حکومت کرسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے سیاسی، معاشرتی، معاشی، سفارتی اور دیگر محاذ پر جتنی پیشقدمیاں کیں وہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہے۔

انہوںنے کہاکہ حقیقی جمہوریتیں شہریوں کے ٹیکسز سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام ہی کے حقوق غضب کرنے پر نہیں لٹاتیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جمہوری حکومتیں میڈیا کو دبانے، سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے، اور پولیٹیکل ورکرز کے خلاف من گھڑت مقدمات بنانے جیسے فاشسٹ اقدامات پر ضائع نہیں کرتیں۔انہوںنے کہاکہ معاشرے میں قانون کی حکمرانی کے سفر کے آغاز کا پہلا قدم حکومتِ وقت کی جانب سے دستور و قانون پر من و عن عملدرآمد سے شروع ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ حکومتِ وقت اور ادارے شہریوں کو قانون کی پاسداری کے بھاشن دیں اور خود دستور کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کی خاطر جھوٹے الزامات کا سامنا، قید و بند کی صعوبتیں، پھانسیاں اور جلاوطنیاں کاٹنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے شہید قائدین کے نظریات و ویژن کی پاسداری کرتے ہوئے ملک میں مضبوط جمہوریت کے قیام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔