Live Updates

نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہیلی کاپٹرانشورنس میں انکوائری شروع کردی

عثمان بزدار نے ہیلی کاپٹر کی انشورنس7 کروڑ 50لاکھ روپے میں کروائی، نیب کو انکوائری کیلئے ریکارڈ دینے سے انکار، بعد میں2 کروڑ واپس خزانے میں جمع کروا دیے،نیب سے کہا اب انشورنس ساڑھے 5 کروڑ ہے،لیکن عنقریب عثمان بزدار کو انکوائری کیلئے طلب کیا جائے گا۔ تجزیہ کار ارشاد بھٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 ستمبر 2019 17:12

نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہیلی کاپٹرانشورنس میں انکوائری شروع کردی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 ستمبر2019ء) نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہیلی کاپٹرانشورنس میں انکوائری شروع کردی۔ عثمان بزدار نے ہیلی کاپٹر کی انشورنس 7 کروڑ 50لاکھ روپے میں کروائی،نیب نے انکوائری شروع کی تونیب کو ریکارڈ دینے سے انکار کردیا، بعد میں 2کروڑ واپس خزانے میں جمع کروا ئی،نیب سے کہا اب انشورنس ساڑھے 5کروڑ ہے،لیکن نیب میں عنقریب عثمان بزدار کو پیشی کیلئے طلب کیا جائے گا۔

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پسماندگی،ایمانداری ،اور عاجزی بارے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی ہمیں جوخوبیاں بتائیں ان میں ایک یہ تھی کہ عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے، ان کے گھر میں بجلی میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا وہ ایماندار ہے۔تیسرا عثمان بزدار عاجز ہیں۔

بجلی ان کے گھرمیں لگ گئی، یہ خوبی نکل گئی۔ایمانداری ان کی رہی نہیں، یہ میں ایمانداری سے بتا رہا ہوں۔آپ تقرریوں اور تبادلوں پر ان کی کہانیاں سن لیں۔بزدار خاندان کی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو بڑی چیزیں بتا جاتا ہوں یہ ابھی تک خبر کسی کو معلوم نہیں۔ وزیراعلیٰ کا ایک ہیلی کاپٹر ہے ایک ارب 4 کروڑ روپے کا ہے۔ نیا ہیلی کاپٹربھی ہے اور پرانا بھی ہے۔

ہیلی کاپٹر کی انشورنس زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ اور 30 لاکھ اور 50لاکھ میں بھی ہوئی ہے۔لیکن عثمان بزدار نے ہیلی کاپٹر کی انشورنس کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے میں کروائی۔ نیب نے انکوائری شروع کردی، پنجاب حکومت نے ریکارڈ دینے دے انکار کردیا، نیب نے کمپنیوں سے رابطہ کیا، انہوں نے نیب سے کہا کہ ہم نے دوبارہ بات چیت کی ہے اور 2 کروڑ واپس خزانے میں جمع کروا دیا۔

اب ساڑھے 5 کروڑ روپے ہے۔اس کی بھی نیب انکوائری کررہی ہے، عنقریب عثمان بزدار کو پیشی کیلئے طلب کیا جائے گا۔ لہذا ایمانداری بھی گئی۔ تیسری خوبی عاجز ہیں ، شہبازگل اور عون چودھری ان کی عاجزی کی نظر ہوگئے کیوں کہ تم مخبر ہو۔ کارکردگی ہے نہیں، عمران خان آخری وقت تک کہہ رہے تھے کہ اسدعمر، فواد چودھری ، علیم خان رہیں گے سب چلے گئے، عثمان بزدار کو تبدیل کرنا چاہا توڈیڑھ منٹ لگائیں گے۔ابھی اس لیے تبدیل نہیں کررہے کہ پرویزخٹک کے ڈسے ہوئے ہیں، پنجاب میں خطرہ ہے چودھری برادران سے ،جہانگیرترین ، شاہ محمود قریشی ، گورنر سرور اور علیم خان سب کی اپنی اپنی حکومتیں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات