Live Updates

محکمہ موسمیات کو جدید خطو ط پر استوار اور مزید فعال بنا دیا گیا،غلام سرور خان

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے موسم کی بروقت اطلاع عام آدمی اور کسان تک پہنچے گی، وزیر ایوی ایشن

پیر 16 ستمبر 2019 19:57

محکمہ موسمیات کو جدید خطو ط پر استوار اور مزید فعال بنا دیا گیا،غلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوی ایشن ڈویڑن کے ماتحت ادارے محکمہ موسمیات کو مختصر مدت میں موجودہ وسائل کے اندر مزید فعال بنا دیا ہے تاکہ موسم جیسی اہم اطلاعات عام آدمی اور خصوصا کسان تک بروقت پہنچ سکے۔

وفاقی وزیر ایوی ایشن نے ان خیالات کا اظہار محکمہ موسمیات کے ہیڈ کوارٹر میںآئی ٹی یونٹ کے قیام اور محکمہ موسمیات کی موبائل فون ایپ اور یو ٹیوب چینل کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ وفاقی وزیر سرور خان نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے کئی سال سے بند میڈیا سٹوڈیو کو فعال کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے روزانہ کی بنیاد پر موسم کی اطلاع ضلع کی سطح پر عام آدمی کو اور تحصیل کی سطح پر کسانوں کو بروقت پہنچانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے یوٹیوب چینل کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ موسم سے متعلق پیش گوئی اور موسم کی خبر وں کوآڈیو اور وڈیو کے ذریعے بھی عام آدمی تک روزانہ کی بنیاد پر پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موسم کی اطلاعات سوشل میڈیا پر موبائل فون ایپ پر بھی دستیاب ہو گی جس کا آج باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موسم کی معلومات ٹیکسٹ کے علاوہ آڈیو اور وڈیوکی شکل میں بھی محکمہ موسمیات کی اپ ڈیٹڈ ویب سایٹ پر دستیاب ہوں گی تا کہ عام آدمی ان سے بھرپور فائدہ اٹھاسکے۔

وفاقی وزیر نے تقریب میں موجود شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات ایک اہم ادارہ ہے جس میں ماہرین اپنی کاوشوں کو برائے کار لاتے ہوئے موسم کے اتر چڑھاو سے متعلق عوام کو باخبر رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں محکمہ موسمیات کو نظرانداز کیا گیا لیکن ایوی ایشن ڈویڑن نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اس ادارے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس پر بھر پور توجہ دی ہے اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے جس کا واضح ثبوت آج محکمہ موسمیات میں آئی ٹی یونٹ ، موبائل فون ایپ ، یو ٹیوب چینل کا افتتاح اور کئی سال سے بند میڈیا سٹوڈیو کو فعال کر نا شامل ہے تاکہ یہ ادارہ ملکی اور صوبائی سطح پر اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دیتا رہے اور اس ادارے سے عام آدمی ، کسان، ماہی گیر اور سیاح موسم کی بروقت اور صحیح معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم کے اتار چڑھا? سے کسان سب سے زیادہ متا ثر ہوتا ہے ،غریب کسان موسم کی بروقت معلومات نہ ملنے اور نہ سمجھنے کی وجہ سے ہر موسم میں بھاری نقصان برداشت کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ وسائل کے اندر محکمہ موسمیات میں چھ سپیشل ایگرومیٹ سینٹرز (ملتان ، پشاور ، ڈیرہ اسما عیل خان ، حیدرآباد، گلگت اور کوئٹہ) میں قائم کئے جا رہے ہیں۔

جہاں مقامی زرعی محکمہ کے تعاون سے ویدر ڈیسک ہوں گے۔ یہ نئے سینٹر گندم ، چاول اور کپاس کی فصل کے لیے موسم کی پیش گوئی کریں گے۔ موسم کی بروقت معلومات کو کسان فصلوں کے نقصان سے بچا?اور پیداوار میں اضافے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری برائے ایوی ایشن شاہ رٴْخ نصرت نے کہا کہ دستیاب وسائل میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ اجتماعی فائدے کی سہولیات پہنچانا وزارت نے اپنی پالیسی بنالی ہے اور ہم وزیر اعظم کے ویڑن کے حصول میں کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کرینگے جنوری 2019ئ سے لے کر اب تک وزارت نے کئی شعبوں میںکار ہائے نمایاں انجام دئیے جن میںقومی ایو ی ایشن پالیسی کی وفاقی کابینہ کی منظوری سے جدید خطو ط پر تجد ید ، پالیسی پر جامع عملدرامد کے لیے ایکشن پلان کی تیاری اور عملی اقدمات ، ترقیاتی منصبوں کی بر وقت تکمیل ، نئے ترقیاتی منصوبوں کا اجرائ جن میں گوادر اینٹر نیشنل ائیر پورٹ، عالمی ادروں کے تعاون سے ملک کے مختلف حصول میں موسمیاتی اور ہوابازی ریڈار کی ترسیل، پاکستان کے لیے بند ائیر لائنز کی بحالی جیسے کہ بر ٹش ائیر ویز، قومی ائیر لائن کے معمالات کی درستگی، اور محکمہ موسمیات کے حوالے سے عوام الناس کے لیے جن سہولیات کا آج کی تقریب سے افتتاح کیا جا رہا ہے وہ پاکستان کے زرعی شعبہ ، سیاحت ،قدرتی آفات سے بچا? اور ہوابازی کی مجمو عی ترقی میں سنگ میل کی ثابت ہوں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات