کمشنر کی زیر صدارت لوکل انڈسٹریل نمائش لگانے کے حوالے سے اجلاس

پیر 16 ستمبر 2019 21:56

لاہور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) کمشنر لاہور/ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی زیر صدارت ٹائون ہال میں لوکل انڈسٹریل نمائش لگانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آصف بلال لودھی نے کہا کہ نمائش لگانے کیلئے جگہ گورنمنٹ فراہم کرے گی اور نومبر میں یہ نمائش کروائی جائے گی جس میں پاکستان کی بنائی جانے والی اشیاء کو پروموٹ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اس میں لوکل انڈسٹریل کو شامل کرے،کمشنر لاہور/ ایڈمنسٹریٹر نے ہدایت کی کہ دوسرے شہروں کے صنعت کاروں کو بھی اس نمائش میں شامل کیا جائے ،نمائش کانام میڈ ان پاکستان تجویز کیا گیا ہے جس میں چھوٹے پیمانے کی انڈسٹریل کو بھی فروغ دیا جائے گا،اجلاس میں ضلعی انتظامیہ،پولیس،آرٹس اینڈ کلچرل،لاہور چیمبر آف کامرس اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔