سابق قیدی مفت میں پریمیم ٹی وی چینل دیکھنے کے لیے دوبارہ سے جیل جانا چاہتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 ستمبر 2019 23:54

سابق قیدی مفت میں پریمیم ٹی وی چینل دیکھنے کے لیے  دوبارہ سے جیل جانا ..

فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک چور نے جان بوجھ کرموقع واردات پر اپنے ڈی این اے کے ثبوت چھوڑے تاکہ اسے جلد ہی پکڑ کر دوبارہ جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے  کہ اس کے جیل میں دوبارہ جانے کی وجہ  مفت میں انکرپٹڈ  پریمیم ٹی وی چینل دیکھنا ہے۔
فرانسیسی پریمیم چینل کینال پلس کی ماہانہ فیس ماہانہ 10 یورو یا 11 ڈالر ہے لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ  جیل کے قیدی اسے مفت دیکھ سکتے ہیں۔


اس گرما میں کولومیہ کے مضافاتی علاقے تولوز میں ایک 25 سالہ چور  نے تفتیشی افسروں کو کافی تنگ کیا ہوا تھا۔ یہ چور چوری کے بعد  جائے وقوعہ پر اپنا تھوک پھینک جاتا تھا، جیسے وہ چاہتا ہو کہ اسے ڈی این اے سے ڈھونڈا جائے۔
بعد میں چور نے بھی اعتراف کیا کہ وہ گھر میں تھوک صرف اسی وجہ سے پھینکتا تھا کہ اسے ڈی این  اے سے تلاش کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

کرمنل کورٹ میں 2 ستمبر کی پیشی کے دوران  چور نے بھری عدالت میں کہا کہ وہ تو جیل میں صرف کینال پلس چینل دیکھنے کے لیے جانا چاہتا ہے۔اس بات نے چور کی وکیل کو بھی حیران کر دیا۔
وکیل  نے میڈیا کو بتایا کہ عام طور پر لوگ جیلوں سے باہر گلیوں میں رہنا پسند کرتے ہیں لیکن یہ اُن کا پہلا کلائنٹ ہے جو بالغوں کے پروگرام دیکھنے کے لیے  جیل جانا چاہتا ہے۔


فرانسیسی میڈیا نے جیل حکام سے رابطہ  کیا تو  ایک افسر نے  نام ن بتانے کی شرط پر بتایا کہ  جیل میں یہ پریمیم چینل سستا یا مفت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ چینل جیلوں میں کئی سالوں سے دستیاب ہے۔ اس وقت جیلوں میں  زیادہ تعداد کی وجہ سے  ایک کوٹھری میں دو سے تین قیدی رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک قیدی ادائیگی کرتا ہے اور دوسرے قیدی مفت میں پریمیم چینل سے استفادہ کرتے ہیں۔بعض دفعہ جیل کی انتظامیہ بھی جیل کے کچھ کام کرنے کے عوض قیدیوں کے پریمیم چینل کی ادائیگی کر دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :