Live Updates

عمران ،مودی سے ملاقات کروں گا: ٹرمپ

اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشید گی میں کمی پر بہت پیشرفت ہوگئی ڈونلڈ ٹرمپ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم کی ایک ریلی سے بھی خطاب کریں گے

منگل 17 ستمبر 2019 22:42

عمران ،مودی سے ملاقات کروں گا: ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزیراعظم سے ملاقات کروں گا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت اور مقام کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم انہوں نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونے کا ذکر کیا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی پر بہت پیشرفت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے شیڈول کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان سے رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے Uاجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ملاقات کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم مودی کی ایک ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات