پنجاب یونیورسٹی اور نیول وار کالج کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

منگل 17 ستمبر 2019 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی اور نیول وار کالج کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میںمفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائو تھ ایشین سٹڈیز میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر،کموڈر سید وجیہ الحسن، ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی ودیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے پرقوم پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا کام قوم کی خدمت کرنا اور سلجھا ہوا معاشرہ پیدا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاعی اداروں سے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔ کموڈر سید وجیہ الحسن نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اساتذہ سے مختلف موضوعات پر تحقیق کے سلسلے میں رہنمائی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیول وار کالج پنجاب یونیورسٹی کے طلبائو طالبات کو پاک نیوی کی کامیابیوں اور سرگرمیوں سے آگاہی فراہم کریں۔ معاہدے کے مطابق پاکستان نیول وار کالج اور پنجاب یونیورسٹی طلبائو طالبات کو تحقیقی امور میں مدد فراہم کریں گے اورمختلف موضوعات پر مشترکہ طو ر پر سیمینار منعقد کرائیں گے۔