پی ٹی آئی کا سیاسی تابو ت تیار ہو چکا ،سیاسی لاش کب اس میں ڈالی جاتی ہے فیصلہ وقت کریگا‘ حمزہ شہباز

ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے ، غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے ،اللہ کے انصاف پر پورا یقین ہے

بدھ 18 ستمبر 2019 16:15

پی ٹی آئی کا سیاسی تابو ت تیار ہو چکا ،سیاسی لاش کب اس میں ڈالی جاتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارادامن صاف اور اللہ کے انصاف پر پورا یقین ہے، پی ٹی آئی کا سیاسی تابو ت تیار ہو چکا ہے ان کی سیاسی لاش کب اس میں ڈالی جاتی ہے اس کا فیصلہ وقت کرے گا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمز ہ شہباز نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے ، غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے ، معیشت زبوں حالی کا شکار ہے ، آج ڈینگی نے پر سر اٹھا لیا ہے ۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے جھوٹ اور یوٹرن سے اپنا سیاسی تابوت تیار کر لیا ہے ان کی سیاسی لاش اس میں کب ڈالی جاتی ہے اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔ انہوں نے نواز شریف کی اپیل بارے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارادامن صاف ہے اور اللہ کے انصاف پر پورا یقین ہے ۔ انہوںنے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ چلنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا ،آزادی مارچ میں شرکت کا جو فیصلہ پارٹی کاہوگا وہی میرا ہوگا۔