Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سیکورٹی کونسل اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، وہ دنیا کو کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے بارے میں آگاہ کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت بسرا کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 18 ستمبر 2019 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شوکت بسرا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سیکورٹی کونسل کے آئندہ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے،وہ دنیا کو کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کو کشمیر مسئلے پر ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہیے، کم سے کم کشمیر کے ایشو پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیکورٹی کونسل کے آئندہ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔وہ دنیا کو کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔ ظورخم باڈر کھولنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ بہت اچھا قدم اٹھایا ہے، اس سے پاکستان کے معاشی حالات میں بہت بہتری آئے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات