مورو شہر کے درس روڈ کے رہائشیوں کا مورو اور نوشیروفیروز پولیس کیخلاف احتجاج

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:19

نوشہرفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) مورو شہر کے درس روڈ کے رہائشیوں کا مورو اور نوشیروفیروز پولیس کیخلاف احتجاج بنا جواز گھروں پر جڑھائی چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرہ کی قیادت لیاقت ڈیپر، عباس کلہوڑو، اسلم ملک، الم کھگڑ، مٹھل بھان، قربان کھوسو، سومر، ریاض شاھ و دیگر نے احتجاج کیا جن کا کہنا تھا کہ مورو اور نوشہروفیروز پولیس نے بنا جواز آدھی رات کو گھروں میں گھس کر عورتوں بچوں کو حراساں کیا اور گھروں میں فائرنگ کرکے چادر چودیواری کا تقدس پائیمال کیا ہے پولیس گھروں میں ڈاکؤوں کی طرح گھس کر خوف و حراس پہلایا جس کے باعث گھر میں عورتوں اور بچوں میں خوف کی فضا چھا گئی ہے اور ایک عورت سیما کا حمل بھی ضایع ہو چکا ہے یہ پولیس کا کونسا قانون اجازت دیتا ہے بنا جواز کسی کے گھروں میں پولیس داخل ہو اور بچوں کو ہراساں کرے انہوں نے کہا کہ ہم غریب مسکینوں کو مورو اور ضلعی کی پولیس نے پریشان کیا ہے اور گھروں میں داخل ہوکر عزت کو نقصان دیا ہے انہوں نے آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی نوشہروفیروز، ڈی ایس پی مورو و دیگر سے مطالبا کرتے ہیں کہ گھروں میں بلا جواز داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پائیمال کرنے والے پولیس افسراں و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے بصورت احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا-