وہاڑی کی خواتین بجلی کے بلز زیادہ آنے پر گھروں سے باہر نکل آئیں، بلز بھی جلا ڈالے

خواتین نے واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت کو بھی بددُعائیں دیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 19 ستمبر 2019 16:26

وہاڑی کی خواتین بجلی کے بلز زیادہ آنے پر گھروں سے باہر نکل آئیں، بلز ..
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین، 19ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) وہاڑی ای بلاک کی رہائشی خواتین نے اس ماہ کے بجلی کے زائد بلز دیکھے تو گھروں سے باہر نکل آئیں اور واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا۔ خواتین نے احتجاجاً بجلی کے بلز جلادئیے اور جھولیاں اُٹھاکر واپڈا اور حکومت کو بددُعائیں دیں۔

(جاری ہے)

خواتین کا کہنا تھاکہ وہ غریب ہیں اور پورا دن محنت مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالتے ہیں انکے گھروں میں سوائے ایک پنکھے اور لائٹ کے کچھ نہیں چلتا لیکن اسکے باوجود ہزاروں روپے کے بلز ڈال کر بھیج دئیے جاتے ہیں۔

اس نئے پاکستان میں غریب عوام کہیں پر ادویات نہ ملنے کے باعث مررہے ہیں تو کہیں پر عوام کے پاس مہنگائی کے باعث تین وقت کی روٹی نہ ہے۔ خواتین کا مزید کہنا تھاکہ وہ کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں اتنے پیسے کہاں سے لائیں جس سے یہ بلز ادا کریں۔ مظاہرین نے وزیر اعظم پاکستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے غریب عوام پر ترس کھانے کا مطالبہ کیا ہے۔