سی سی پی او کریم خان کی سربراہی میںکینٹ ڈویژن پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:01

پشاور۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں کینٹ ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور کریم خان کی سربراہی میںکرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا، جس میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ایس پی کینٹ محمد اشفاق، کینٹ ڈویژن ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن سٹاف نے شرکت کی،میٹنگ کے دوران سی سی پی او نے کینٹ ڈویژن میں جرائم کی روک تھام کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ہونے والے جرائم کا تقابلی جائزہ بھی لیا،انہوں نے پولیس افسران کو کینٹ میں واقع تعلیمی اداروں کے قرب و جوار میں منشیات فروشوں خصوصاآئس کا کاروبار کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے میٹنگ کے دوران حال ہی میں جیلوں سے رہا ہونے والے ا سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان اور ان سے قریبی روابط رکھنے والے افراد کی بھی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی سی سی پی او نے تھانہ آنیوالے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر قانونی معاونت فراہم کرنے کی سختی سے تاکید کی، انہوں نے محرر سٹاف کو سائلین کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنیکی بھی ہدایت کی تاکہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک پہنچ سکے، انہوںنے کینٹ میں ہونے والے سنگین جرائم کی تفتش کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور تفتیشی عمل کو مزید شفاف بنانے کی بھی ہدایت کی