پاک سر زمین پارٹی معصوم بچوں کو کتے کاٹنے بڑھتے ہوئے واقعات اور ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پاک سر زمین پارٹی کی سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی نے اندرون سندھ میں معصوم بچوں کو کتے کاٹنے بڑھتے ہوئے واقعات اور ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اظہارکرتے ہوئے اسے حکومتی بے حسی اورنااہلی کی بدترین مثال قرار دیا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں ہسپتال میں سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات انتہائی تشویشناک ہے اور سندھ حکومت کے گڈگورننس کے تمام دعووں کی نفی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی نااہل ترین حکومت عوام کو صحت اور علاج و معالجہ کی سہولیا ت فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے، انہو ں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سندھ کی نااہل حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہو ں نے لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے 10 سالہ بچہ میر حسن جاں بحق ہونے والے پر افسوس کا اظہار کیا اور معصوم بچے کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔#