لاڑکانہ شہر کے صوبائی حلقے پی ایس 11 تی پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے امیدواروں کی جانب سے انتخابات مہم کا آغاز کردیا گیا

جمعرات ستمبر 22:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) لاڑکانہ شہر کے صوبائی حلقے پی ایس 11 تی پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے امیدواروں کی جانب سے انتخابات مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، گزشتہ روز سابق مشیر وزیراعل?ٰ سندھ سردار محمد امین خان مینگل کی جانب سے پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد پی ایس 11 کے امیدوار جمیل احمد سومرو کے لیے عشائیہ دیا گیا جس میں جمیل احمد سومرو نے سردار محمد امین خان مینگل سے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ سردار محمد امین خان مینگل نے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما طارق انور سیال، ڈاکٹر شفقت حسین سومرو، سردار عامر زیب خان جتوئی، آفتاب نیک محمد بھٹو، سرائی سرفراز حسین کھوکھر، کامران احمد اوڈانو، عمران حسن جتوئی، سردار محمد مراد مینگل، شرجیل رضوانی، جاوید علی مینگل، شیر محمد لغاری، ذوالفقار علی جکھرانی، وقار بھٹو، ماجد علی بروھی، عبدالغفار ملانو، اختر بروہی، اظھر بھٹو، وسیم عباسی، محمد عرس جتوئی، آصف عباسی، محمد شریف چوھان، زاھد شیخ، اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جی ڈی اے امیدوار معظم علی عباسی کی جانب سے اپنے انتخابی مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں تعزیتیں کرتے ہوئے معززین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر معظم علی عباسی کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے عوام پر ہمیں مکمل اعتماد ہے جنہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں 10 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا اس مرتبہ بھی ہمیں امید ہے کہ لاڑکانہ کے عوام ہمیں ووٹ دے کر لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی امیدوار کو شکست دے کر گھر بھیج دیں گے۔