مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ سب کو گرفتار کرلیا ہے تو مجھے کیوں نہیں کیا ؟

معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اندر کی کہانی بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 ستمبر 2019 10:51

مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ سب کو گرفتار کرلیا ہے تو مجھے کیوں نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مولانا صاحب چاہتے ہیں کہ یہ سب لوگ گرفتار ہو گئے ہیں تو ابھی تک مجھے کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔ ایک تو یہ کہ اگر مولانا فضل الرحمان گرفتار ہو جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر وہ گرفتار ہو جاتے ہیں تو اُن کو اس بات کا یقین ہے کہ اس صورت میں مدارس کے طلبا کو قابو کرنے والی کوئی شخصیت نہیں ہو گی ۔ یعنی غفور حیدری کی بھی اپنی اہمیت ہے لیکن شاید غفور حیدری صاحب مدارس کو اُتنا قابو نہ کر سکیں۔ مولانا فضل الرحمان کی حکمت عملی یہی ہے کہ اگر مجھے گرفتار کیا جاتا ہے تو مدارس کو قابو میں لانا مشکل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی مارچ 16 سے 31 اکتوبر کے درمیان ہی ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہماری تیاریوں پر اعتماد کریں ، آزادی مارچ انہی تواریخ کے درمیان ہوگا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد مارچ کے لیے اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ دینے کی دعوت دے رکھی تھی۔ جس کے لیے تاحال پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کشمکش کا شکار ہے اور کسی جماعت نے بھی تاحال مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد مارچ میں ساتھ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی ڈیل کی طرف جا سکتے ہیں۔