و فاقی دارالحکومت کے شہر یوں پر ٹینکراور بورنگ مافیا مسلط ،اسلام آباد میں پانی کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں، میاں محمد اسلم

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ و فاقی دارالحکومت میں پانی کا مسئلہ شدت اختیا رکر چکاہے،ضلعی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندے پانی کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی ٹین کے دورے کے موقع ملاقات کے لیے آنے والے وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میاں محمد رمضان اور دیگر بھی اٴْن کے ہمراہ تھے۔میاں اسلم نے کہا کہ اسلام آباد اس وقت کر بلا کا منظرپیش کر رہا ہے شہر کے مختلف سیکٹرز آئی ٹین ، جی نائن اور جی ٹین میں شہریوں کومیں پانی کی شدید قلت کا سامناہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد کے شہر یوں کو ٹینکراور بورنگ مافیا کے حو الے کر دیا ہے اور اسلام آباد کے شہری روزانہ کی بنیاد پر پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد کو سملی ڈیم سے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے جبکہ پانی کی چوری اور لائنوں کو مر مت کر کے پانی کو ضا ئع ہو نے سے بچایا اور اسلام آباد میں نصب تمام ٹیو ب ویلوں اور ان کی مو ٹریںکو ٹھیک کر کے چلایا جا ئے تا کہ شہر بھر میں پانی کا بحران ختم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ٹیویب ویلوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جا ئے تا کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی بلا تعطل جا ری رہ سکے۔