آل سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد جلد ہوگا ،کھلاڑی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرینگے ،سفیر امن اورنگزیب سلطان

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وسیب ویلفیئر فائونڈیشن کے اشتراک سے مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے "آل سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ"کا انعقاد جلد ہوگا جس میں اسکولوں اور کالجز کی ٹیمیں حصہ لیں گی ان خیالات کا اظہار گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ سفیر امن اورنگزیب سلطان نے وسیف ویلفیئر فائونڈیشن کے دفتر کے دورے پر فائونڈیشن کے صدر حاجی محمد با بر ولیانی ملاقات میں کیا اورنگزیب سلطان نے کہاکہ ہم کھیلوں کیء ذریعے پاکستان میں امن و محبت کا پیغام عام کرنے کی جد وجہد میں مصروف ہیں انہوںنے کہاکہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہمارہ دل دھڑکتے ہیں پوری دنیا کے مسلمان کشمیری مسلمانوں پر بھارتی جارحیت کی پر زور مذمت کرتے ہیں اورنگزیب سلطان نے کہاکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد سندھ کے کھلاڑیوں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک جموں کشمیر کو بھارت سے آزاد کرائے اس موقع پر وسیب ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئر مین حاجی محمد با بر ولیانی نے کہا کہ ہماری فائونڈیشن عوامی خوشحالی پاکستان کی ترقی و بقاء کے لئے جد وجہد میں مصروف ہے وطن کے دفاع و تحفظ اور سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اس موقع پر حنیف آزاد ،ملک فیصل کھرل اور سرائیکی اتحاد ویلفیئر کے ذمہ دران بھی موجود تھے ۔