پاکستانی لڑکی شادی کرنیوالی غیر ملکی لڑکی کواپنے وطن واپس جانے سے روکنے کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلب

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی لڑکی شادی کرنے والی غیر ملکی لڑکی کووالدہ کی عیادت کے لئے اپنے وطن واپس جانے سے روکنے کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر امیگریشن لاہور کو24ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار عبد الرحمان موقف اپنایاکہ اس نے جنوبی افریقہ کی لڑکی نذویرا احمد سے شادی کی اور پاکستان آ گئے اور دونوں کا ایک بیٹابھی ہے ۔

عدالتی حکم کے باوجود وفاقی وزارت داخلہ نے بیوی کو پاکستانی شہریت نہیں دی۔ساس شدید بیمار ہیں اورتین برس بعد بیوی کو اس کی والدہ سے ملانے کے لئے روانگی کے لئے ائیرپورٹ پہنچے لیکن سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود بیوی کو آف لوڈ کر دیا ۔ یہ اقدام انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔استدعا ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔