معاشرتی مسائل کے باعث شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر شبیر

ہفتہ 21 ستمبر 2019 12:03

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ماہر امراض میڈیسن ڈاکٹر شبیر نے کہا ہے کہ معاشرتی اور گھریلو مسائل کے باعث شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد میں گذرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر امراض میں اضافہ کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ معتدل غذا میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ورزش کی جائے۔

(جاری ہے)

یہاں ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر شبیر نے کہا کہ ذیابیطس درحقیقت طرز زندگی کا مرض ہے جو پاکستان میں زبوں حال طرز زندگی کی غیر متوازن خوراک کی عادات اور موٹاپے کی وجہ سے جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ آدھے گھنٹے کی تیز قدموں سے کی گئی واک نہ صرف ذیابیطس کو کنٹرول رکھ رکھتی ہے بلکہ دیگر امراض پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :