Live Updates

حکومت صحت،تعلیم، کھیل پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،ملک پختون یار خان

ہفتہ 21 ستمبر 2019 16:20

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف پی کی88کے رکن صوبائی اسمبلی ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ صحت،تعلیم اور کھیل پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے انشاء اللہ جلد ہی منڈان سے لے کر ککی تک کے عوام کوبڑی خوشخبری دوں گا اور میگا پراجیکٹس لائوں گا میری کوششوں سے صوبائی حکومت نے گورنمنٹ ہائی سکول ککی کی عمارت کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے دس کروڈ پچاس لاکھ روپے منظور کروائے ہیں اور جون تک نئی عمارت تعمیر ہوگی جس پر میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا شکرگزار ہوں اور توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان جس طرح پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں پانچ سال میں وہ اس صوبے کو مثالی صوبہ بنائیں گے اور عوام کی65سالہ محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم کو جس طرح وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،اسی طرح وزیر اعلیٰ محمود خان کی کارکردگی سے بھی مطمئن ہیں، ہم نے حالی ہاتھ ککی کو تحصیل کا درجہ دیا ایم پی اے بن کر اس تحصیل کو مثالی تحصیل بھی بنانا میرا مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول ککی کے اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کریتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ معماران قوم ہیں اساتذہ کے مسائل کاحل اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائوں گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدے ایک ایک کرکے پورے کروں گا،اس حلقے کے عوام نے ہمارے ساتھ جو قربانی دی ہے اس کو میں بھولا نہیں ہوں اور انشاء اللہ ایک دو سال میں عوام محسوس کریں گے کہ ایم پی اے کیا ہوتا ہے کیونکہ ماضی میں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے اس حلقیکے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور صرف الیکشن کے دنوں میں سیاسی مداری یہاں کے عوام کو سبز باغ دکھاکر اور کچھ لوگوں کا ضمیر پیسوں سے خرید کر منتخب ہونے کے بعد عید کا چاند بن جاتے ہیں لیکن ہمارے دل اور دروازے عوام کی خدمت کیلئے دن رات کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو مشکل حالات میں حکومت ملی ہے لیکن عوام توقع رکھیں انشاء اللہ معاشی مشکلات کا خاتمہ ہونے والا ہے اور چند مہینوں میں عوام عملی تبدیلی محسوس کریں گے وزیر اعظم عمران خان جلد ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور الیکشن کے دنوں میں بنوں کے عوام کی قربانیوں کا صلہ ضرور اور جلد دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات