Live Updates

شہباز شریف ڈیل کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، 10 سے 15 دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی

اگر نواز شریف اور آصف زرداری پیسے دینے کیلئے راضی ہو جاتے ہیں تو پھر وزیراعظم ڈیل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے: شیخ رشید احمد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:30

شہباز شریف ڈیل کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، 10 سے 15 دن میں صورتحال واضح ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2019ء) شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ڈیل کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، 10 سے 15 دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی، اگر نواز شریف اور آصف زرداری پیسے دینے کیلئے راضی ہو جاتے ہیں تو پھر وزیراعظم ڈیل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کیلئے ڈیل طے کروانے کا کام شہباز شریف کر رہے ہیں۔

شہباز شریف ڈیل کروانے کیلئے آج کل بھرپور انداز میں متحرک ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ شہباز شریف خاموشی سے اپنا کام کر رہے ہیں، ڈیل ہوتی ہے یا نہیں، اگلے 10 سے 15 دنوں میں تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صرف ایک شرط پر ڈیل کیلئے راضی ہوں گے۔

(جاری ہے)

اگر نواز شریف اور آصف زرداری پیسے دینے کیلئے راضی ہو جاتے ہیں تو پھر عمران خان ان دونوں کیلئے کسی بھی ڈیل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

تاہم اگر نواز شریف اور آصف زرداری پیسہ نہیں دیتے تو پھر عمران خان کسی صورت ڈیل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی یہ واضح کر چکے ہیں کہ اپوزیشن رہنماوں کو بنا کسی وجہ کے جیل میں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ جیل میں قید رہنما پلی بارگین کی آپشن استعمال کر کے اپنی آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی پیسے نہیں دے گا تو اس کی جان بخشی بھی نہیں ہو گی۔
                                                                                                                                                  
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات