عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے میں کردار ادا کرے،زبیرخان نیازی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل زبیرخان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے ان کی اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔

(جاری ہے)

تحریک آزادی کشمیر میں جرات، دلیری اور بہادری سے بھارتی ظلم وجبر کا مقابلہ کرنیوالی ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

زبیرخان نیازی نے کہا کہ کشمیر میں بہنے والا خون رائیگاں نہیں جائیگا،کشمیری عوام کی تحریک آزادی میں قربانیاں اور خدمات تاریخ کا حصہ ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حد کررکھی ہے بھارتی فوج گھروں کے اندر داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے میں کردار ادا کرے۔