Live Updates

امریکی میڈیا بھی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کا معترف

امریکی چینل کلاسیفائیڈ جرنل پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں نریندر مودی کو چائے والا بھارتی وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے ان کا تمسخر اڑایا عمران خان کو پاکستان کا پڑھا لکھا وزیراعظم قرار دیا ، عمران خان کی تہذیب کے دامن اور شائستہ رویئے کی بہترین طریقے سے عکاسی

اتوار 22 ستمبر 2019 04:15

امریکی میڈیا بھی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کا معترف
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) امریکی میڈیا بھی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کا معترف ہو گیا۔پی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی چینل کلاسیفائیڈ جرنل پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چائے والا بھارتی وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے ان کا تمسخر اڑایا ہے جبکہ عمران خان کو پاکستان کا پڑھا لکھا وزیراعظم قرار دیا ہے اوروزیراعظم عمران خان کی تہذیب کے دامن اور شائستہ رویئے کی بہترین طریقے سے عکاسی کی ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی چینل سی جے پوسٹ نے اپنے ایماندارانہ تجزیئے پر مبنی رپورٹ ایسے وقت پر نشر کی ہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکہ میں ایک جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات