عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

برینٹ کروڈ فیوچرز میں تیل کی قیمت 65.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 23 ستمبر 2019 14:10

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر۔2019ء) سعودی عرب سے تیل کی فراہمی میں کمی آنے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بڑھنے کی باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے. غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز میں تیل کی قیمت بڑھ کر فی بیرل 65.50 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچرز میں تیل کی قیمت فی بیرل 58.61 ڈالر ہوگئی.

دنیا کے سب سے بڑے تیل کے برآمدکار سعودی عرب کی عالمی مارکیٹ کو رواں ماہ کے آخر تک اپنی پوری پیداوار بحال کرنے کی یقین دہانی کے باوجود خریدار اور تاجر کی تشویش برقرار ہے.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی کمپنی آرامکو کے آئل پروسیسنگ پلانٹ پر گزشتہ ہفتے حملہ کیا گیا تھا‘حملے کی وجہ سے پلانٹ کا کچھ حصہ متاثر ہوا تھا جس کے بعد اسے بند کردیا گیا تھا.

سنگاپور کے توانائی کے امور کی مہارت رکھنے والے وریندرا چوہان کا کہنا ہے کہ فنڈ برادری حملے کو اس مفروضے پر بھلا چکی تھی کہ سپلائی فوری بحال ہوجائے گی تاہم حقیقت اس سے مختلف نظر آئی. حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا، پینٹاگون نے خلیج میں اضافے فوج تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ سعودی عرب کی فضائی اور میزائل ڈیفنس کو مضبوط کیا جاسکے.

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ فوجیوں کو مزاحمت اور دفاع کے لیے تعینات کیا ہے اور واشنگٹن ایران سے جنگ نہیں چاہتا. امریکا کی ریاست ٹیکساس کے ریفائنرئز پر آنے والے طوفان کا اثر کم ہوا ہے اور ایگزون موبل کورپوریشن اور والیرو کورپوریشن نے اپنی کروڈ پروسیسنگ یونٹس کو گزشتہ روز بحال کردیا ہے. واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک ہے اور ان حملوں کی وجہ سے اس کی برآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں لیکن ریاض نے بحالی سے متعلق کوئی حتمی تاریخ نہیں دی.

اس معاملے سے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کو اپنی تیل کی پیداوار کی مکمل صلاحیت حاصل کرنے میں دن نہیں بلکہ ہفتے لگیں گے‘سنگاپور کے تجزیہ نگار مارگریٹ ینگ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور امریکا اس صورتحال سے کس طرح نکلیں گے پوری دنیا کی نگاہیں اسی پر مرکوز ہیں‘انہوں نے مزید کہا کہ اگر تیل کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا تو تیل پر انحصار کرنے والے ایشیائی صنعتی ممالک چین، جاپان، بھارت، جنوبی کوریا اور فلپائن اس سے متاثر ہونا شروع ہوجائیں گے.