الیکشن کمیشن کی گوشواروں میں اقامہ نہ ظاہر کرنے کے معاملے پر علی نواز شاہ کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت

پیر 23 ستمبر 2019 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) الیکشن کمیشن نے این اے 218 میر پور خاص سے منتخب ایم این اے کا سالانہ گوشواروں میں اقامہ نہ ظاہر کرنے کے معاملے پر علی نواز شاہ کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ۔پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے علی نواز شاہ کو شوکاز نوٹس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایم این اے علی نواز شاہ کے وکیل اکرام چوہدری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر نے کہاکہ 2017 ،18 کے گوشواروں میں دبئی کا اقامہ ظاہر نہیں کیا۔ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر وکیل علی نواز شاہ نے کہاکہ تحریری جواب جمع کرانے کے لئے کچھ وقت دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے علی نواز شاہ کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 اکتوبر کے لئے ملتوی کر دی۔