جھوٹے کیس بنا کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا ، رانا مشہود

پیر 23 ستمبر 2019 21:52

جھوٹے کیس بنا کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا ، رانا مشہود
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) مسلم لیگ نون کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ جھوٹے کیس بنا کر ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ ملک میں احتساب کے نام پرسب سے زیادہ نقصان پہنچایا گیا۔ رانامشہود نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکا میں اپنے ملک کی ترقی کے بارے میں گفتگو کی،جبکہ پاکستانی وزیراعظم نے امریکا میں نوازشریف پر تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر اے پی سی میں حصہ لے گی۔