
لاہور میں مینڈکوں کا گوشت ریسٹورنٹس میں استعمال کیے جانے کی خبر من گھڑت نکلی
گرفتار افراد کی جانب سے مینڈکوں کو عبقری روڈ پر واقع ایک لیبارٹری میں فروخت کے لیے لیکر جا رہے تھے جسکے بعد انہیں مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں میں فراہم کیا جانا تھا جہاں طالبعلم انہیں پریکٹیکل کے لیے استعمال کرتے ہیں
محمد علی
پیر 23 ستمبر 2019
21:58

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس نے گزشتہ روز جن 2 افراد کو گرفتار کیا تھا، ان کی تحویل سے برآمد ہونے والے مینڈک دراصل میڈیکل یونیورسٹیوں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔
تعلیمی اداروں خاص کر میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں مینڈکوں کو طالبعلم پریکٹیکل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ گرفتار افراد دونوں افراد مینڈکوں کو عبقری روڈ پر واقع ایک لیبارٹری میں فروخت کے لیے لیکر جا رہے تھے جسکے بعد انہیں مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں میں فراہم کیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی کہ جس کے مطابق لاہور پولیس نے ایک رکشہ کو روکا تھا جس میں 2 افراد سوار تھے۔ رکشے میں 8 بوریاں تھیں جس پر پولیس نے فوری ان بوریوں کی تلاشی لی۔ پولیس کی جانب سے بوریوں کی تلاشی لینے پر اندر سے 5 من مینڈک نکلے جن میں سے کچھ زندہ اور کچھ مردہ تھے۔ بعد اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف حکام نے موقف اختیار کیا کہ مینڈکوں کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں ہے اس لیے یہ معاملہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ محکمہ وائلڈ لائف حکام کے اس موقف کے بعد پولیس نے گرفتار دونوں افراد کو رہا کر دیا جبکہ مینڈکوں کو دریا برد کر دیا گیا۔ جبکہ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں تھیں کہ لاہور میں گدھوں کے بعد لاہور کے شہریوں کو اب مینڈک کا گوشت بھی کھلایا جا رہا ہے۔ تاہم اب ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ثابت ہوگئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.