Live Updates

مسئلہ کشمیر کے معاملے پر یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ تھام لیا

سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں: سابق وزیر اعظم

muhammad ali محمد علی پیر 23 ستمبر 2019 23:13

مسئلہ کشمیر کے معاملے پر یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2019ء) مسئلہ کشمیر کے معاملے پر یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ تھام لیا، کہتے ہیں سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ملکی حالات متقاضی ہیں کہ سیاسی استحکام ہونا چاہیے۔ ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں۔

کشمیر کے مسئلے پر حکومت اور ملک کی تمام سیاسی قیادت متحد ہے۔ تاہم یوسف رضاگیلانی نے مزید کہا ہے کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں ہیں لیکن احتساب غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان پیپلز پارٹی کا اعلی سطحی وفد ملے گا جہاں ہم اپنے مطالبات رکھیں گے۔

(جاری ہے)

مولانا کے مارچ میں شرکت سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی وزیراعظم کی حمایت کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کے جہادِ کشمیر کے بیان کی حمایت کر دی۔ قمر زمان قائرہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب کشمیر کی تحریک میں تشدد آیا تھا تو الزام پاکستان پر آیا تھا۔جس سے پاکستان کے موقف اور کشمیریوں کے موقف کو نقصان پہنچا تھا۔

کشمیریوں کی حق خوداریت کی پر امن تحریک پر تشدد تحریک سے زیادہ مضبوط تھی۔جب اس تحریک کے اندر تشدد آیا تو تحریک کو کچھ دھچکے لگے تھے۔قمر زمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا جہادِ کشمیر کے حوالے سے بیان حوصلہ کن ہے۔مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کی اخلاقی، سیاسی،سفارتی مدد کرنا چاہئیے۔۔ہمیں مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کی ہر قسم کی مدد کرنی ہے اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اگر کوئی پاکستان سے کشمیر میں داخل ہوا تو وہ کشمیریوں کا دشمن ہوگا اس سے بھارت کو موقع ملے گا، وہ کہے گا پاکستان سے دہشت گرد داخل ہوئے، جنرل اسمبلی میں کشمیر کا کیس لڑوں گا، جب تک بھارت کشمیر میں کرفیو نہیں ہٹاتا اور آرٹیکل 370 کو واپس نہیں لیتا کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے پاکستان کیا کشمیریوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ ایسے اقدام کا بھارت بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ اگر اس وقت کوئی کشمیر میں داخل ہوتا ہے تو وہ پاکستان اور کشمیریوں کا دشمن ہوگا۔ ایسے کسی بھی اقدام کو بھارت دہشت گردی کا واقعہ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرے گا اور یوں کشمیریوں کا کیس کمزور ہو جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات