بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم پر حملہ

بھارتی فوج گزشتہ کئی روز سے بلاتعطل آزاد کشمیر کے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، گزشتہ شب بھی وادی نیلم کی شہری آبادی پر شدید فائرنگ کی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 24 ستمبر 2019 20:41

بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم پر حملہ
وادی نیلم (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 ستمبر2019ء) بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم پر حملہ، بھارتی فوج گزشتہ کئی روز سے بلاتعطل آزاد کشمیر کے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، گزشتہ شب بھی وادی نیلم کی شہری آبادی پر شدید فائرنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر خاس کر وادی نیلم پر مسلسل فائرنگ کر رہی ہے۔

معروف اینکر اور صحافی حامد میر بتایا ہے کہ بھارتی فوج مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ رات کو بھی وادی نیلم پر شدید فائرنگ کی گئی تھی۔ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کے ایسے اقدامات سے پاک بھارت جنگ کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانی والی اشتعال انگیزیوں کے بعد آزاد کشمیر کے کئی شہری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

جبکہ جوابی کاروائیوں میں پاک فوج کئی بھارتی فوجیوں کو بھی جہنم واصل کر چکی ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے وزراء مسلسل آزاد کشمیر اور پاکستان پر حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ وزیراعظم کے حکم پر پاک فوج مسلسل الرٹ پر ہے۔ پاکستان واضح کر چکے ہے کہ اگر بھارت نے حملہ کرنے کی بھول کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔