صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام خان کامولوی امیرشاہ میموریل ہسپتال پشاور کا دورہ

بدھ 25 ستمبر 2019 14:05

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام خان نے بدھ کے روز مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال کے جائے حادثہ کا دورہ کیا ‘جہاں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے حکام کو 24گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے‘ دھماکے میں4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔انہوں نے کہاکہ تمام زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات مہیا کی جائینگی اور ہسپتال کی مرمت مکمل کرکے جلد مریضوں کیلئے کھول دیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال کو درپیش تمام مسائل جلد حل کیے جائینگے ‘ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ارشد خان اور ڈی ایچ او پشاور بھی ان کے ہمراہ تھے۔