مستقبل کے نونہالوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانامشن ہے،ڈپٹی کمشنر عطا ء الرحمن

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:59

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عطا ء الرحمن نے علاقہ غوریوالہ میں پولیو کے سلسلے میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع بنوں میں منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے عوام میں پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹھیکہ جات کے خلاف مسئلے پیدا ہو ئے تھے جس کی وجہ سے ضلع بنوں میں زیادہ پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او امیر اللہ خان،ڈی ایچ اوڈاکٹرطائوس خان اور پولیو آفیسر ڈاکٹر ممتاز بھی موجود تھے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمن نے کہا کہ ہم نے گائوں گائوں میںآگاہی پروگرامات، کھلی کچہریاں، کمیونٹی سیشن اور علماء کرام کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس کی وجہ سے پچھلے پولیو مہم میں انکاری والدین کی تعداد میںکمی آئی ہوئی ہے مگراب بھی کچھ والدین کے خدشات ہیں جن کو دور کرنے کیلئے میں بذات خود ہر یونین کونسل جاکرعوام میں آگاہی اور شعور لانے کی بھرپورکوشش کروں گااُن کا کہنا تھا کہ میرا مقصد ہمارے مستقبل کے نونہالوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :