Live Updates

تھانہ ویسٹرج پولیس نے مقدمہ قتل اور اقدام قتل کے دو اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے

پیر 30 ستمبر 2019 13:38

تھانہ ویسٹرج پولیس نے مقدمہ قتل اور اقدام قتل کے دو اشتہاری ملزمان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2019ء) تھانہ ویسٹرج پولیس نے مقدمہ قتل اور اقدام قتل کے دو اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایاکہ پولیس نے مقدمہ قتل اور اقدام قتل کے 2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والوں میں ملزمان عمران خان اور فضل رہی شامل ہیں۔ایس پی پوٹھوہار سید علی کے مطابق ملزمان نے 2سال قبل رئیس خان کو قتل اور 2 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ایس پی پوٹھوہار کے مطابق وقوعہ کے بعد ملزمان روپوش ہو گئے تھے،ملزمان کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے استعمال سے گرفتار کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات