خیبرپختونخوا میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

بدھ 2 اکتوبر 2019 12:59

خیبرپختونخوا میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا میں کل بدھ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ نیا سلسلہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے‘ پی ڈی ایم اے نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ‘محکمہ موسمیات نے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشتہ بھی ظاہر کیاہے۔

متعلقہ عنوان :