Live Updates

شیخ رشید احمد نے پاکستان میں بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا

لوگ مذاق اڑائیں گے لیکن عمران خان کے دور میں ہی ملک میں بلٹ ٹرین چلے گی، سی پیک میں شامل ایم ایل ون منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا: وزیر ریلوے

muhammad ali محمد علی بدھ 2 اکتوبر 2019 22:38

شیخ رشید احمد نے پاکستان میں بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2019ء) شیخ رشید احمد نے پاکستان میں بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا، وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ لوگ مذاق اڑائیں گے لیکن عمران خان کے دور میں ہی ملک میں بلٹ ٹرین چلے گی، سی پیک میں شامل ایم ایل ون منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے شاندار منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سی پیک میں شامل ایم ایل ون منصوبے کا معاملات جلد طے پا جائیں گے۔ وزیر ریلوے کہتے ہیں کہ سی پیک کا حصہ ایم ایل ون حصہ ملک کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ اب پاکستان میں بلٹ ٹرین بھی چلے گی۔ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ لوگ مذاق اڑائیں گے لیکن پاکستان میں بلٹ ٹرین چلا کر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کے دور میں ہی پاکستان میں بلٹ ٹرین چلائی جائے گی۔ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے پہلے مرحلے میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب تھا جو مکمل ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نے امت مسلمہ اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور دنیا میں کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم سے دنیا کو آگاہ کیا ۔

جدوجہد آزادی کے تیسرے مرحلے کے لئے 27اکتوبر کو راولا کوٹ ،تتہ پانی ،ہجیرہ اور کوٹلی کا دورہ کر کے وہاں پر عوامی اجتماعات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے مخاطب ہوں گا ۔ شیخ رشید احمد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولا کوٹ ،تتہ پانی ،ہجیرہ اور کوٹلی کے عوام تیار ہوجائیں، میں آرہا ہوں۔
                              
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات