نوشہرہ ورکاں،وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کے حکم پر صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا مرحلہ وار سلسلہ جاری

جمعرات 3 اکتوبر 2019 18:26

نوشہرہ ورکاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کے حکم پر صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے جس سے لاکھوں افراد صحت کی سہولتوں سے فائدہ لے سکیں گے۔نوشہرہ ورکاں پی پی 64 میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ آئندہ چند روز میں شروع ھو جائے گا۔

(جاری ہے)

سابق ایم پی اے چوھدری خالد پرویز ورک صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا باقائدہ آغاز کریں گے اور پی پی 64 میں پندرہ ھزار صحت انصاف کارڈ تقسیم کیا جائے گا۔

جس سے گھر کا سربراہ اپنے بیوی بچوں اور ماں باپ کے لیے بھی صحت کی سہولتوں سے فائدہ لے سکیں گااور ایک صحت انصاف کارڈ پر سات لاکھ بیس ھزار کے علاج معالجے کی سہولیات حاصل ھو سکیں گی اور مجوزہ افراد مرد خواتین کو صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا آغاز جلد کیے جانے کا پروگرام ترتیب دیدیا گیا ھے۔ذرائع کے مطابق این اے 84 کی سطح پر کل کارڈ 23 ھزار کے قریب تقسیم ھونگے۔اور چئیرمین زکواتوعشر پنجاب رانا بلال اعجاز کی نگرانی میں کام مکمل ہو گا۔