جامعہ سندھ کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 134واں اجلاس

جمعہ 4 اکتوبر 2019 23:47

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) جامعہ سندھ کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 134واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میںمجموعی طور پر 120 ریسرچ اسکالرز کو پی ایچ ڈی و ایم فل کی ڈگریاں دینے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 16 اسکالرز فیاض احمد چنا، خیر محمد آصف میمن، نور احمد چانڈیو اور سید عطاء اللہ بخاری کو اسلامک کلچر، محمود ڈاہری اور حسین مسرت شاہ کو سندھی، شاہنواز منگی کو پولیٹیکل سائنس، ایاز احمد چاچڑ کو پبلک ایڈمنسٹریشن، خالد حسین عباسی اور عبدالرحمان کو کامرس، محمد طارق شاہ اور فوزیہ چانگ کو اینالیٹیکل کیمسٹری، سردار حسین میمن اور جمال الدین منگی کو باٹنی، محمد رفیق دائودپوٹو اور عبدالرزاق کو اسٹیٹسٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی منظوری دی گئی، جبکہ فارماسیوٹکس، اسلامک کلچر، انگلش، سندھی، بزنس ایڈمنسٹریشن، ایجوکیشن، ماس کمیونیکیشن، پاکستان اسٹڈی، پبلک ایڈمنسٹریشن، اینالیٹیکل کیمسٹری، بایوٹیکنالاجی، باٹنی، بایو کیمسٹری، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالاجی، فزیکل ایجوکیشن، نیوٹریشن اینڈ فوڈ ٹیکنالاجی، فزکس، اسٹیٹسٹکس، زولوجی اور مسلم ہسٹری کے شعبوں کے 104 اسکالرز کو ایم فل کی ڈگریاں دینے کی منظوری دی گئی اجلاس میںپرووائس چانسلربدین کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو، رجسٹرار ڈاکٹر امیر علی ابڑو، ڈائریکٹر گریجوئیٹ اسٹڈیز ڈاکٹر سرفراز علی تنیو،ڈینز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرسول عباسی، پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ دایو،پروفیسر ڈاکٹر زرین عباسی، پروفیسر ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر حاکم علی قناصرو، میمبرسینڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ ملاح سمیت دیگر ممبران پروفیسر ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی، پروفیسر ڈاکٹر وزیر علی بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھونبھاٹی، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز علی وسان، ڈاکٹر شہزاد احمد میمن نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :