Live Updates

صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،چئیرمین عشر زکواة پنجاب

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 17:26

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) چئیرمین عشر زکواة پنجاب اور ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 84 رانا بلال اعجاز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حکم پر پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور این اے 84 میں پچاس ہزار کے قریب صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں میں تحصیل ہسپتال میں منعقدہ تقریب کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ نوشہرہ ورکاں میں ترقیاتی سکیموں کے لیے ورق پیپر جاری ہے اور مقامی ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے علاوہ ڈائلاسز سنٹر کاقیام بھی عمل میں لائیں گے۔انہوں نے اس موقع پر چند افراد کو صحت انصاف کارڈ بھی تقسیم کیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات